یورپ (رپورٹس)
مجلس اطفال الاحمدیہ ہالینڈ کے تحت نیشنل سپورٹس ڈے
مورخہ ۱۴؍ستمبر۲۰۲۴ء کو مجلس اطفال الاحمدیہ ہالینڈ کے تحت نیشنل سپورٹس ڈے منعقد کیا گیا جس کی کُل حاضری ۹۵ رہی۔ دن کا آغاز افتتاحی اجلاس سے ہوا جس میں صدر مجلس خدام الا حمدیہ ہالینڈ مکرم سعید احمد جٹ صاحب مربی سلسلہ نے بچوں کو نصائح کیں جس کے بعد مقابلے شروع ہوئے۔
اطفال کو عمر کے لحاظ سے تین گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا جن کے مابین فٹ بال، کرکٹ اور Dodgeballکے مقابلہ جات ہوئے۔نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔ بعد ازاں مسجد بیت النور میں کلائی پکڑنے اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔ اختتامی اجلاس میں مقابلوں میں شامل ہونے والے تمام اطفال کو انعامات دیے گئے۔
(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)