یاد کرنے کی باتیں

یاد کرنے کی باتیں

سات سے آٹھ سال کی عمر کے بچوں کے لیے

نماز مترجم


نماز کا لفظی و بامحاورہ ترجمہ یاد کریں۔


ثنا

سُبْحَانَکَ پاک ہے تُو

اللّٰھُمَّ اے اللہ


وَبِ اور ساتھ

حَمْدِکَ اپنی تعریف کے


وَتَبَارَکَ اور برکت والا ہے

اسْمُکَ تیرا نام


وَتَعَالٰی اور بلند ہے

جَدُّکَ تیری شان


وَلَااِلٰہَ اور نہیں کوئی معبود

غَیْرُکَ تیرے سوا

ترجمہ: اے اللہ!تو پاک ہے اپنی تعریفوں کے ساتھ اور تیرا نام برکت والا ہے اور تیری شان بلند ہے۔ اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔

تعوّذ


اَعُوْذُ میں پناہ مانگتا ہوں

بِاللّٰہِ اللہ کی


مِنَ الشَّیْطَانِ شیطان سے

الرَّجِیْمِ دھتکارا ہوا

ترجمہ: میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں دھتکارے ہوئے شیطان سے ۔

روز مرّہ دعائیں یاد کریں

خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ5؍اپریل 2024ء میں مذکور ادعیۃ النبی ﷺ

اللّٰهُمَّ إنِّي أَعُوْذُبِكَ مِنْ مُنْكَرَاتِ الْأَخْلَاقِ وَالْأَعْمَالِ وَالْأَهْواءِ۔


(سنن الترمذی ابواب الدعوات باب دعاء ام سلمۃ حدیث 3591)

(ترجمہ) اے میرے اللہ! مَیں بُرے اخلاق اور بُرے اعمال سے اور بُری خواہشات سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔

احادیث یاد کریں

أَطِعْ أَبَاكَ


(مسند الإمام أحمد رقم الحديث 4711)

ترجمہ: اپنے والد کی بات مانو یعنی اطاعت کرو۔

ادب آداب

آلات موسیقی کا بیہودہ استعمال غلط ہے

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ’’جہاں تک آلاتِ موسیقی کے استعمال کا تعلق ہے تو دَف کے بارے میں تو احادیث میں بھی آیا ہے کہ اس کا استعمال جائز ہے۔ اور اس کا حضورﷺ نے مقصد بھی بیان فرمایا ہے کہ اس کے ذریعہ نکاح وغیرہ کا اعلان کیا جائے۔ پس کسی بامقصد کام کے لیے (جس طرح پرانے زمانہ میں جنگوں وغیرہ میں فوج کو اپنے وطن کی حفاظت پر ابھارنے کے لیے ان آلات کے استعمال کے ساتھ ترانے اور اشعار پڑھے جاتے تھے) ان آلات کا استعمال جائز ہے۔ لیکن اس زمانہ میں جبکہ بہت سے آلات موسیقی کو بے مقصد اور صرف ناچ گانوں اور بیہودہ قسم کے ڈانس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے ا ٓج کل پاپ میوزک وغیرہ کی اقسام ہیں، جن میں ایک تو بیہودگی ہوتی ہے۔ دوسرا یہ انسانی جذبات کو شیطانی کاموں کی طرف لے جانے کا باعث بنتے ہیں، اور پھر ان میں کوئی مقصد بھی نہیں ہوتا، ان آلات کا اس طرح کا استعمال غلط ہے۔ ‘‘

(الفضل انٹرنیشنل 21؍ستمبر 2024ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button