ایشیا (رپورٹس)
جماعت احمدیہ بنگلہ دیش میں جلسہ ہائے سیرۃ النبیﷺ کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے بنگلہ دیش کی ۶۶؍جماعتوں میں مورخہ ۱۳تا۲۰؍ستمبر۲۰۲۴ء جلسہ ہائے سیرۃالنبیﷺ منعقد کیے گئے۔ ان جلسوں میں آنحضرتﷺ کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر ہوئیں جن میں ’’رسول اللہؐ کی شان اور آپؐ کا خاتم النبیینؐ ہونا‘‘ اور ’’حضرت امام مہدیؑ کا عشق رسولؐ‘‘ جیسے موضوعات شامل تھے۔ ان جلسوں میں غیر از جماعت احباب سمیت کُل چار ہزار ۳۰؍افراد نے شرکت کی۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق تین بیعتیں بھی ہوئیں۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)