ارشادِ نبوی
صبر و استقامت
حضرت عثمان بن عفانؓ بیان کرتے ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کی وادی میں جا رہے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔ ہم ابو عمارؓ، عمارؓ اور ان کی والدہؓ کے پاس آئے۔ ان کو تکالیف دی جا رہی تھیں۔ حضرت یاسرؓ نے کہا کیا ہمیشہ اسی طرح ہوتا رہے گا؟ آپؐ نے حضرت یاسرؓ سے فرمایا صبر کرو۔ اور پھر آپؐ نے یہ دعا بھی کی کہ اے اللہ! آل یاسر کی مغفرت فرما اور یقیناً تُو نے ایسا کر دیا ہے۔
(الطبقات الکبریٰ جلد ۳ صفحہ ۱۸۸عمار بن یاسرؓ مطبوعہ دار احیاء التراث العربی بیروت ۱۹۹۰ء)