اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
اعلان نکاح و تقریب رخصتی
مرزا نسیم بیگ صاحب کینیڈا سے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مکرم عبداللہ نوید بٹ صاحب ابن مکرم کامران نوید بٹ صاحب حال مقیم منیلا، فلپائن کا نکاح محترمہ ردا عاطف بنت مکرم عاطف شیخ صاحب کینیڈا سے بعوض ۱۵؍ہزار کینیڈین ڈالرز حق مہر پر مورخہ ۱۰؍نومبر۲۰۲۴ء کو منیلا میں جماعت احمدیہ کے مشن ہاؤس میں پڑھا گیا۔ نکاح کا اعلان طلحہ علی صاحب نیشنل صدر و مبلغ انچارج فلپائن نے کیا۔ بعداز اعلانِ نکاح عشائیہ کا انتظام تھا جس کے بعد منیلا مشن ہاؤس ہی میں شادی اور رخصتی کی تقریب ہوئی۔ ردا عاطف صاحبہ حضرت مسیح موعودؑ کے صحابی حضرت شیخ محمد بخش صاحبؓ اور حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کی اولاد میں سے ہیں جبکہ عبداللہ نوید بٹ صاحب کے نانا مرزا سعید بیگ صاحب کو متفرق اہم جماعتی خدمات کی توفیق ملی جن میں صدر جماعت پتوکی اور امیر ضلع قصور کے طور پر خدمات بھی شامل ہیں۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ یہ رشتہ ہردو خاندانوں کے ليے ہر لحاظ سے بابرکت ہو نیز اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل وکرم سے تمام دینی و دنیاوی حسنات سے نوازے۔ آمین