ایشیا (رپورٹس)
جماعت احمدیہ امبر نگر ضلع نواکھالی، بنگلہ دیش میں تبلیغی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۶تا۲۸؍ستمبر۲۰۲۴ءکو جماعت احمدیہ امبر نگر، ضلع نواکھالی، بنگلہ دیش میں تبلیغی و تربیتی ورکشاپ مسجد بیت السلام، کوملا میں منعقد ہوئی جس میں دس احباب جماعت نے شرکت کی۔
اس ورکشاپ میں جماعت احمدیہ کے عقائد، شرائط بیعت، صداقت حضرت مسیح موعودؑ، خلافت کی اہمیت، اطاعت کی ضرورت، جماعت کی انتظامی ساخت، مالی نظام، احمدی اور غیر احمدی میں فرق اور حضرت مسیح موعودؑ کے خلاف اعتراضات کے جوابات جیسے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ شاملین کو ان موضوعات کے نوٹس فراہم کیے گئے اور انہیں گروپس میں تقسیم کرکے باہمی تبادلۂ خیالات کا موقع دیا گیا۔
با جماعت نماز تہجد اور ایک تفریحی پروگرام بھی اس ورکشاپ کا حصہ تھا۔ بہترین کار کردگی دکھانے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭