امریکہ (رپورٹس)

کینیڈا میں قومی دن برائے حق و مفاہمت کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد

مکرم رشید احمد صاحب سیکرٹری تبلیغ جماعت احمدیہ سسکاٹون، کینیڈا تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سسکاٹون کو ۲۶؍ستمبر۲۰۲۴ء کو بیت الرحمت، سسکاٹون میں قومی دن ’’برائے حق و مفاہمت‘‘ اور ’’ایوری چائلڈ میٹرز‘‘ (Every Child Matters)کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔ پروگرام میں تقریباً ۱۰۰؍افراد نے شرکت کی۔ ۷۰؍سے زائد مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانانِ کرام جن میں پرنسپل سکول، اساتذہ، سسکاٹون پولیس ڈیپارٹمنٹ، سسکاٹون فائر ڈیپارٹمنٹ، فرسٹ نیشن بزرگ و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنی تقاریر میں مقامی قبائلی افراد کی اہمیت و کردار پر زور دیا اور جماعت احمدیہ کی مختلف برادریوں کو اکٹھا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

خاکسار (Indigenes ڈیسک کوآرڈینیٹر) نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ پروگرام میں جناب رِک ڈینیئلز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مختصراً کینیڈا کے ‘‘ریزیڈنشل سکول’’ سسٹم کے بارے میں بات کی۔ پروگرام کے آخر میں مکرم سعد حیات باجوہ صاحب مربی سلسلہ نے مہمانوں کے سامنے بھائی چارے اور باہمی احترام کے بارے میں اسلام کی خوبصورت تعلیمات پیش کیں نیز جماعت احمدیہ مسلمہ اور حضرت اقدس مسیح موعودؑ کا تعارف بھی پیش کیا۔ آخر میں تمام مہمانان کرام کے ليے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ اس تقریب کے نیک نتائج مرتب فرمائے اور ہمیں احسن رنگ میں اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(مرسلہ:محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button