ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم

میں بھی مُعَلِّم بنا کر مبعوث فرمایا گیا ہوں

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک روز اپنے حجرے سے باہر تشریف لائے اور مسجد میں داخل ہوئے۔ وہاں دو مجالس کے حلقے تھے۔ ایک حلقہ قرآن کی تلاوت کر رہا تھا اور اللہ سے دعا کر رہا تھا اور دوسرا تعلیم و تعلّم کا کام سر انجام دے رہا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: دونوں بھلائی پر ہیں۔ یہ حلقہ قرآن پڑھ رہا ہے اور اللہ سے دعا کر رہا ہے، خدا چاہے تو اس کی دعا کو قبول فرمائے، چاہے نہ قبول فرمائے۔ دوسرا حلقہ تعلیم میں مشغول ہے اور میں بھی معلم بنا کر مبعوث فرمایا گیا ہوں۔ یہ فرما کر آپ ﷺ اس حلقے میں بیٹھ گئے۔ (ابن ماجہ باب فضل العلماء والحث علی طلب العلم 229)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button