ارشادِ نبوی

مومنوں میں سے کون سب سے بہتر اور عقلمند ہے؟

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا کہ آپؐ کے پاس ایک انصاری شخص آیا، اس نے آپؐ کو سلام کیا، پھر کہنے لگا: اللہ کے رسولؐ! مومنوں میں سے کون سب سے بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو ان میں سب سے اچھے اخلاق والا ہے‘‘۔ اس نے کہا: ان میں سب سے عقلمند کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو ان میں موت کو سب سے زیادہ یاد کرے اور موت کے بعد کی زندگی کے لیے سب سے اچھی تیاری کرے، وہی عقلمند ہے‘‘۔

(سنن ابن ماجہ کتاب الزھد ذِكْرِ الْمَوْتِ وَالاِسْتِعْدَادِ لَهُ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button