یورپ (رپورٹس)

شیلینڈ اور فیون، ڈنمارک میں تبلیغی مساعی

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ڈنمارک کو اکتوبر تا دسمبر۲۰۲۴ء کو شیلینڈ اور فیون کے دس شہروں میں تبلیغی سٹینڈ لگانے کی توفیق ملی۔ امسال اب تک۴۸؍تبلیغی سٹینڈز لگائے جاچکے ہیں۔

کوپن ہیگن میں کیونکہ جماعتی اور ذیلی تنظیموں کی طرف سے مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں اس لیے تبلیغی سٹال کے لیے شیلینڈ ریجن کے نسبتاً چھوٹے شہروں کا انتخاب کیا گیا جن کی آباد ی دس ہزار سے زائد ہے۔ مقامی کونسل اور پولیس سے اس سلسلےمیں باقاعدہ اجازت لی گئی اور اس پروگرام کا مقصد بیان کیا گیا۔ اکثر کونسلز نے اس پروگرام کو سراہا۔ یہ سٹالز ہر شہر کے مین بازار میں لگائے گئے۔ ٹینٹ پر ’مسلمز فار پیس‘ اور ’محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں‘ لکھا ہوا تھا۔ اسی طرح مسجد نصرت جہاں کی تصویر کو بیک گراؤنڈ میں پرنٹ کروا کر لگایا گیا۔

جن شہروں میں تبلیغی سٹالز لگائے گئے ان کی تفصیل درج ذیل ہے:

شمارشہرتاريخ
1Maribo۱۲؍اکتوبر
2Haslev۱۹؍اکتوبر
3Hørsholm۲۶؍اکتوبر
4Nykøbing Sjælland۲؍نومبر
5Frederikssund۹؍نومبر
6Helsingør۱۶؍نومبر
7Nykøbing Falster۲۳؍نومبر
8Svendborg۳۰؍نومبر
9Næstved۱۷؍دسمبر
10Roskilde۲۱؍دسمبر

تاثرات:مختلف شہروں میں تبلیغی سٹالز کو دیکھ کر اکثر لوگ ٹھرتے اور خوشی کا اظہار کرتے کہ آپ کا یہ امن کا پیغام بہت اچھا ہے اور یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اس موضوع پر بات چیت کریں۔ کچھ احباب گزرتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے پسندیدگی کا اظہار کرتے۔ کئی یہودی بھی سٹال پر تشریف لائے اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

میڈیا کوریج: چھ مختلف شہروں کے اخبارات اور سوشل میڈیا نے جماعتی تبلیغی سٹالزکی خبر کو شائع کیا۔ ان سٹالز پر قرآن کریم، جماعتی تعارف پر مبنی فولڈرز اور دیگر جماعتی کتب بھی تقسیم کی گئیں۔

(رپورٹ: محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button