یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ ناروے کے تحت Muslims for Peaceمہم کے دو پروگرامز

مکرم عبدالہادی مسعود صاحب مربی سلسلہ و مہتمم تبلیغ مجلس خدام الاحمدیہ ناروے تحریر کرتے ہیں کہ مجلس خدام الاحمدیہ ناروے کو ’’Muslims for Peace‘‘ یعنی ’’مسلمان امن کے حق میں‘‘ مہم کے تحت اپنے سالانہ ’سوپ کچن‘ پروگرام کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس سال دو پروگرامز کا انعقاد کیا گیا تاکہ مقامی لوگوں میں خوشی، محبت اور اتحاد کا پیغام پہنچایا جاسکے۔

پہلا پروگرام مورخہ ۷؍دسمبر۲۰۲۴ء بروز ہفتہ Egertorget Mall میں منعقد کیا گیا جہاں تقریباً ایک ہزار افراد کو سوپ پیش کیا گیا۔ جبکہ دوسرا سوپ کچن پروگرام ۱۴؍دسمبر بروز ہفتہ Jernbanetorget سٹیشن پر منعقد کیا گیا جہاں ایک ہزار ۲۰۰؍افراد کو سوپ پیش کیا گیا۔ شرکاء نے گرم سوپ، بریڈ اور ہاٹ چاکلیٹ کا لطف اٹھایا۔

مکرم یونیب سرور صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ ناروے نے اس پروگرام کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں عاملہ اور خدام نے انتہائی محنت سے ہر کام کو سر انجام دیا۔ دونوں سوپ کچن پروگرامز کو عوام نے بہت پسند کیا اور خوشنودی کا اظہار کیا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

پروگرام کی کامیابی میں مکرم محمد احمد صاحب سیکرٹری ضیافت اور ان کی ٹیم کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔

(مرسلہ:حمزہ سلطان۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button