یورپ (رپورٹس)

ہالینڈ میں مجلس انصار اللہ کے تحت نویں امن کانفرنس کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۱۵؍نومبر۲۰۲۴ء بروز جمعۃالمبارک مجلس انصاراللہ ہالینڈ کے تحت نویں امن کانفرنس بعنوان ’’عالمی امن پر مذہب کا اثر‘‘ مسجد مبارک، ڈین ہاگ میں منعقد ہوئی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ بعدازاں کانفرنس کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر زبیر اکمل صاحب نے اپنے تعارفی کلمات میں دنیا کے بڑھتے ہوئے تنازعات اور ان کے خاتمے میں مذہب کے کردار پر روشنی ڈالی۔

مکرم داؤد اکمل صاحب صدر مجلس انصاراللہ ہالینڈ نے حاضرین کا باقاعدہ استقبال کیا اور مہمانوں کے سامنے مجلس کا تعارف پیش کیا۔

اس کے بعد درج ذیل مقررین کو اظہار خیال کرنے کا موقع دیا گیا: Hanneke Gelderblom صاحبہ (ڈچ ثالث)، Jos van Aken(عربی اور اسلام کے ماہر)، Wimko Ester صاحبہ (اوپن ڈورز کے پالیسی ایڈوائزر ) اور Jan Pronk & Margarithe Veen۔

ان تقاریر کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطاب برموقع صد سالہ یادگاری تقریب سنگ بنیاد مسجد فضل لندن حاضرین کو دکھایا اور سنایا گیا۔

اپنی اختتامی تقریر میں مکرم Hibbatunnoer Verhagen صاحب امیر جماعت احمدیہ ہالینڈ نے منتظمین اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں آپ نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نیکی کا جواب بھلائی سے دینے اور ہر ایک کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنے پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام سے قبل مقررین نے حاضرین کے سوالات کے جواب دیے اور دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔

سوونیئرز امن کانفرنس:اس پروگرام میں شامل تمام مہمانان خصوصی کو سوونیئرز بھی پیش کیے گئے جن میں مجلس انصاراللہ کی ایک قلم اور ایک نوٹ بک شامل تھے۔ اس کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ اور دو عدد جماعتی کتابیں بھی شامل تھیں۔

اس کے بعد تمام مہمانوں کی عشائیہ سے تواضع کی گئی۔

اس تقریب کی خبر کو سات اخبارات نے شائع کیا، جبکہ آن لائن پلیٹ فارمز اور ریڈیو پر بھی اس پروگرام کی کوریج کی گئی۔ اسی طرح ای میلز، پریس اینڈ میڈیا اور سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز کے ذریعہ دو لاکھ ۳۲؍ہزار ۳۷؍افراد تک جماعت کا پیغام پہنچا۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

ممبرز آف پارلیمنٹ، وکلاء، مذہبی راہنما اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین و مہمانان سمیت تقریباً ۱۷۰؍افراد اس امن کانفرنس میں شریک ہوئے جبکہ سینکڑوں افراد نے آن لائن براہ راست یہ پروگرام دیکھا۔

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button