وقفِ جدید کے نئے سال ۶۸کے اجرا کا اعلان
حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۳؍جنوری۲۰۲۵ء کے خطبہ جمعہ فرمودہ مسجد مبارک اسلام آباد (ٹلفورڈ) یوکے میں وقفِ جدید کے نئے سال ۶۸کا اجرا فرمایا ہے۔
٭…حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے سال گذشتہ ۶۷ کے دوران وقف جدید میں مالی قربانی کرنے والوں کے لیے دعا فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کے اموال و نفوس میں برکت ڈالے۔
٭…تمام امراء اکرام، مبلغین انچارج، صدران جماعت اور سیکرٹریان وقف جدید سے درخواست ہے کہ نئے سال کے وعدہ جات لینے کا کام شروع کر دیں اور اس کے لئے عشرہ وقف جدید منائیں جس میں کوشش کریں کہ ہر فردِ جماعت خواہ چھوٹا ہو یا بڑا اس بابرکت تحریک میں شامل ہو خواہ اور تم معمولی ہی کیوں نہ ہو۔
٭…زیادہ سے زیادہ نو مبائعین کو بھی اس میں شامل کرنے کی بھر پور کوشش کریں۔
٭…وعد ہ جات کا کام مکمل ہونے پر اپنی رپورٹ بھجوا کر ممنون فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کی مساعی میں بے انتہا برکت ڈالے۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء
(ایڈیشنل وکیل المال اسلام آباد (یوکے)