جماعت احمدیہ ڈنمارک کے زیر انتظام قرآن سیمینار
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ ڈنمارک کو مورخہ۲۴؍نومبر۲۰۲۴ء کو بعد نماز ظہر مسجدنصرت جہاں، کوپن ہیگن، ڈنمارک میں قرآن سیمینار منعقد کرنے کی توفیق ملی۔
سیمینار کی صدارت مکرم محمد زکریا خان صاحب امیر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ ڈنمارک نے کی۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد مکرم خاور احمد صاحب نے ’’آنحضرتﷺ اور قرآن کے نزول کی بشارتیں قدیم آسمانی کتب کی رُو سے‘‘ کے موضوع پر، خاکسار (مربی سلسلہ) نے ’’تلاوت قرآن کریم کی اہمیت‘‘ پر اور مکرم عماد الدین ملک صاحب نے ڈینش زبان میں ’’قرآن کریم اور بائبل کا تقابلی جائزہ‘‘ کے موضوع پر تقاریر کیں۔ آخر پر مکرم امیر صاحب نے مختلف سوالات کے جواب دیے اور دعا کے ساتھ یہ سیمینار اختتام پذیر ہوا جس کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ پروگرام میں کُل حاضری ۹۲؍تھی۔
(رپورٹ:محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: لجنہ اماء اللہ ڈنمارک کے زیر اہتمام مسجد نصرت جہاں میں ’اوپن ہاؤس‘ پروگرام کا انعقاد