یاد کرنےکی باتیں
کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال
سات سے آٹھ سال کی عمر کے بچوں کے لیے
نمازمترجم
تَشَہُّد کے بعد اگر دو رکعتوں والی نماز ہو تو درود شریف اور مسنون دعائیں پڑھ کر پہلے دائیں اور پھر بائیں طرف منہ کرکے کہیں۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ یعنی تم پر سلامتی ہواور اللہ کی رحمتیں ہوں ۔ اگر تین یا چار رکعتوں والی نماز ہو تو تَشَھُّدْ کے بعد اَللّٰہُ اَکبْرُ کہہ کر کھڑے ہو جائیں۔ فرض نماز کی صورت میں تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سُورت فاتحہ پڑھیں۔ نوافل یا سُنَّتوں کی صورت میں ہر رکعت میں سُورت فاتحہ کے بعد قرآن کریم کا کچھ حصہ یا کوئی سورت پڑھیں۔ نماز کی آخری رکعت میں تَشَہُّد کے بعد یہ درُود پڑھیں۔
درود شریف
بامحاورہ ترجمہ: اے اللہ تو محمدﷺ اور آپؐ کی آل پرفضل نازل فرما ،جس طرح تُو نے ابراہیم علیہ السلام اور آپ کی آل پر فضل نازل فرمایا۔ اے اللہ! تو محمدﷺ اور آپﷺ کی آل پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور آپ کی آل پر برکت نازل فرمائی ۔ یقینا ًتو بہت حمد والا اور بزرگی والا ہے۔
احادیث یاد کریں
لَا يَكُونُ الْمُؤْمِنُ لَعَّانًا
(سنن ترمذی كتاب البر والصلة عن رسول اللّٰہ حدیث 2019 )
ترجمہ: مومن لعنت کرنے والا نہیں ہوتا۔
روز مرّہ دعائیں یاد کریں
خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ5؍اپریل 2024ء میں مذکور ادعیۃ النبی ﷺ
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ۔
ترجمہ: اے اللہ! ہم تجھے اُن کے سینوں کے مقابل پر رکھتے ہیں اور اُن کے شر سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔
(سنن ابی داؤد کتاب الوتر حدیث 1537)
قصیدہ مع ترجمہ یاد کریں
یَا بَحْرَ فَضْلِ الْمُنْعِمِ الْمَنَّانٖ
تَھْوِیْ اِلَیْکَ الزُّمْرُ بِالْکِیْزَانٖ
ترجمہ: اے انعام و احسان کرنے والے خدا کے فضل کے سمندر! لوگوں کے گروہ کُوزے لیے آپﷺ کی طرف چلے آ رہے ہیں۔
بَحْرَ: سمندر، الْمُنْعِمِ: انعام کرنے والا
الْمَنَّانٖ: بہت زیادہ احسان کرنے والا
تَھْوِیْ: لپکتے ہیں ، دیوانہ وار بھاگ رہے ہیں
الزُّمْرُ: گروہ، جماعت، مجموعہ
الْکِیْزَانٖ: کوزے، آب خورے