کوئز یوم مصلح موعود
(1) یوم مصلح موعود کس تاریخ کو منایا جاتا ہے؟
٭…19 فروری ٭…20 فروری
٭…21 فروری ٭…22 فروری
درست جواب: 20 فروری
(2) یوم مصلح موعود جماعت احمدیہ میں کیوں منایا جاتا ہے؟
٭…اس تاریخ کو حضرت مصلح موعودؓ پیدا ہوئے
٭…اس تاریخ کو یوم مصلح موعود منانے کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا
٭…اس تاریخ کو یوم مصلح موعود منانے کا فیصلہ حضرت مرزا غلام احمدؑ نے بعد از دعا فرمایا
٭…اللہ نے حضرت مرزا غلام احمدؑ کو ایک موعود بیٹے کی بشارت دی
درست جواب: اللہ نے حضرت مرزا غلام احمدؑ کو ایک موعود بیٹے کی بشارت دی
(3) حضرت مسیح موعود ؑکی کون سی کتاب پیشگوئی مصلح موعود کا باعث ہوئی تھی؟
٭…پرانی تحریریں ٭…سبز اشتہار
٭…براہین احمدیہ ٭…سچائی کا اظہار
درست جواب: براہین احمدیہ
(4) حضرت مسیح موعودؑ سے کن لوگوں نے نشان طلب کیا تھا جو پیشگوئی مصلح موعود کا باعث ہوا؟
٭…قادیان کے ہندو آریہ ٭…قادیان کے سکھ
٭…قادیان کے مسلمان ٭…قادیان کے دہریے
درست جواب: قادیان کے ہندو آریہ
(5) پیشگوئی مصلح موعود حضرت مسیح موعودؑ پر کس مقام پر الہام ہوئی؟
٭…لاہور ٭…بھیرہ
٭…ہوشیارپور ٭…امرتسر
درست جواب: ہوشیارپور
(6) پیشگوئی مصلح موعود کس تاریخ کو شائع ہوئی؟
٭…19 فروری1886ء ٭…20 فروری 1886ء
٭…21 فروری 1886ء ٭…یکم مارچ 1886ء
درست جواب: یکم مارچ 1886ء
(7) حضرت مسیح موعودؑ نے کتنے عرصے میں مصلح موعود کی پیدائش کی بشارت دی تھی؟
٭…7 سال ٭…8 سال ٭…9 سال ٭…10 سال
درست جواب: 9 سال
(8) پیشگوئی مصلح موعود کا تعلق حضرت مسیح موعودؑ کے کون سے بیٹے سے ہے؟
٭…حضرت مرزا سلطان احمدؓ
٭…حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمدؓ
٭…حضرت مرزا بشیر احمدؓ
٭…حضرت مرزاشریف احمدؓ
درست جواب: حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمدؓ
(9) حضرت مصلح موعودؓ کی ولادت باسعادت کب ہوئی؟
٭…1886ء ٭…1887ء ٭…1888ء ٭…1889ء
درست جواب: 1889ء
(10) حضرت خلیفۃ المسیح ثانی ؓنے کب مصلح موعود ہونے کا دعوی کیا؟
٭…1943ء ٭…1944ء ٭…1945ء ٭…1946ء
درست جواب: 1944ء
(11) تاریخ اسلام میں جن بزرگوں نے مصلح موعود کی بشارت دی تھی ان میں سے ایک نیچے دیے گئے چار بزرگان اسلام میں شامل ہیں بتائیں کون سے بزرگ ہیں؟
٭…حضرت نعمت اللہ ولیؒ ٭…حضرت مجدد الف ثانیؒ
٭…حضرت حافظ ابن حجرؒ ٭…حضرت جلال الدین سیوطیؒ
درست جواب: حضرت نعمت اللہ ولیؒ
(12) حضرت مصلح موعودؓ کی وفات کب ہوئی؟
٭…1965ء ٭…1966ء ٭…1967ء ٭…1968ء
درست جواب: 1965ء
(13) وفات کے وقت حضرت مصلح موعودؓ کی عمر کتنی تھی؟
٭…73 ٭…74 ٭…75 ٭…76
درست جواب: 76
(14) حضرت مصلح موعودؓ کو آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا صدر بنانے میں کس نے اہم کردار ادا کیا تھا؟
٭… مولانا عبدالمجید سالک ٭… علامہ اقبال
٭… مولانا شبلی ٭… نواب ممدوٹ
درست جواب: علامہ اقبال
(15) حضرت مصلح موعودؓ کی تدفین کہاں عمل میں لائی گئی ؟
٭…لدھیانہ ٭…ہوشیارپور
٭…قادیان دار الامان ٭…ربوہ
درست جواب: ربوہ
(16) حضرت مصلح موعودؓ نے کتنی شادیاں کی تھیں؟
٭…4 ٭…5 ٭…6 ٭…7
درست جواب: 7
(نوٹ: شریعت اسلامیہ کے مطابق حضرت مصلح موعودؓ نے ایک وقت میں چار سے زیادہ شادیاں نہیں کیں اس لیے مخالفین کے اس ضمن میں حملے اصل میں قرآن شریف پر حملے ہیں۔)
(17) اللہ تعالیٰ نے حضرت مصلح موعودؓ کو کتنی اولاد عطا فرمائی؟
٭…21 ٭…22
٭…23 ٭…24
درست جواب: 22 (بحوالہ سوانح فضل عمر جلد پنجم)
(18) پیشگوئی مصلح موعود سے متعلقہ مواد میں کُل کتنی خصوصیات بیان ہوئی ہیں؟
٭…51 ٭…52
٭…53 ٭…54
درست جواب: (52)
(نوٹ: حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ 17 فروری 2012ء میں ’’باون یا بعض لحاظ سے اٹھاون خصوصیات‘‘ ار شاد فرمایا ہے مکمل خطبہ خطبات مسرور جلد 10 صفحہ101 تا 110 پر ملاحظہ فرمائیں۔)
(19) پیشگوئی مصلح موعود کی خصوصیت: ’’دل کا حلیم‘‘
نیچے دیے گئے چار غیر احمدی علماء میں اس عالم کی نشاندہی کریں جس کے ساری زندگی دل دکھانے کے باوجود حضرت مصلح موعودؓنے اس عالم کا آخری عمر میں علاج کروایا۔
٭…مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری
٭…مولانا ثناء اللہ امرتسری
٭…مولانا ظفر علی خان
٭…مولانا حسین احمد مدنی
درست جواب: مولانا ظفر علی خان
(20) پیشگوئی مصلح موعود کی خصوصیت: ’’دل کا حلیم‘‘
حضرت مسیح موعودؑ کے ان صحابی کا نام بتائیں جو 1914ء میں خلافت سے الگ ہوگئے تھے مگر ان کی وفات پر حضرت مصلح موعودؓ نے انہیں اپنی مخالفت معاف کرتے ہوئے دعائے مغفرت فرمائی تھی۔(تاریخ احمدیت جلد 6 صفحہ 86)
٭…مولانا محمد علی لاہوری
٭…خواجہ کمال الدین
٭…ڈاکٹر بشارت احمد
٭…شیخ رحمت اللہ
درست جواب: خواجہ کمال الدین
(21)حضرت مصلح موعودؓ کی وفات پر کس غیر احمدی عالم نے ان الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا تھا؟
’’ علمی حیثیت سے قرآنی حقائق و معارف کی جو تشریح و تبیین اور ترجمانی وہ کر گئے ہیں اس کا بھی ایک بلند و ممتاز مرتبہ ہے‘‘ (اخبار صدق جدید 18 نومبر 1965ء)
٭…نواب بہادر یار جنگ مہدوی
٭…علامہ نیاز فتح پوری
٭…علامہ غلام احمد پرویز
٭…مولانا عبدالماجد دریا آبادی
درست جواب: مولانا عبدالماجد دریاآبادی
(مرسلہ: عثمان مسعود جاوید۔سویڈن)