یاد کرنے کی باتیں

یادکرنے کی باتیں

کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال

سات سے آٹھ سال کی عمر کے بچوں کے لیے

نمازمترجم

اس کے بعد پہلے دائیں اور پھر بائیں طرف اچھی طرح گردن موڑتے ہوئے کہیں:

روز مرّہ دعائیں یاد کریں

خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ5؍اپریل 2024ء میں مذکور ادعیۃ المسیح الموعودؑ

’’اے میرے محسن اور میرے خدا! مَیں ایک تیرا ناکارہ بندہ پُر معصیّت اور پُرغفلت ہوں تُو نے مجھ سے ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا اور گناہ پرگناہ دیکھا اور احسان پر احسان کیا۔ تُو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور اپنی بے شمار نعمتوں سے مجھے متمتعّ کیا۔ سو اب بھی مجھ نالائق اور پُرگناہ پر رحم کر اور میری بے باکی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کو میرے اس غم سے نجات بخش کہ بجز تیرے اَور کوئی چارہ گر نہیں۔آمین‘‘ (مکتوباتِ احمد جلد دوم صفحہ 10۔ایڈیشن 2015ء)

احادیث یاد کریں

مَنْ صَامَ رَمَضانَ إيْمَانًا وَّ إِحْتِسابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

(صحیح بخاری کتاب الصوم۔ باب فضل من صام رمضان)

ترجمہ: جو شخص ایمان کے تقاضے اور ثواب کی نیت سے رمضان کی راتوں میں اُٹھ کر نماز پڑھتا ہے، اس کے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔

قصیدہ مع ترجمہ یاد کریں

قَوْمٌ رَأَوْکَ وَأُمَّۃٌ قَدْ أُخْبِرَتْ
مِنْ ذَالِکَ الْبَدْرِ الَّذِیْ أَصْبَانِیْ

ترجمہ: ایک قوم نے تجھے دیکھا اور امّت نے اس ماہِ کاملؐ کی خبر سنی جس نے مجھے اپنا مشتاق بنا دیا ہے۔
رَأَوْکَ: انہوں نے تجھے دیکھا
أُخْبِرَتْ: اُسے خبر دی گئی
الْبَدْر: مکمل چاند، چودھویں کا چاند
أَصْبَانِیْ: اس نے مجھ پر(محبت) انڈیل دی،
اس نے مجھے اپنامشتاق بنا دیا

ادب آداب

کر نہ کر

٭… تُو اپنے کپڑوں سے نہیں بلکہ رومال سے ناک صاف کیا کر
٭… اے خاتون! تُو کنگھی کے بعد اپنے اترے ہوئے بالوں کا گچھا جاو بے جا نہ پھینکتی پھر
٭… تُو بازار میں چلتے چلتے کوئی چیز نہ کھا
٭… تُو غریبوں کی مجلس کا لطف بھی اٹھایا کر
٭… تُو مجلس میں ڈکار مارنے، جمائیاں لینے، اُونگھنے اور ریح خارج کرنے سے پرہیز کر اور اگر مجلس میں کسی سےایسی حرکت صادر ہو جائے تو اُس پر ہنسی نہ کر۔
٭… جب تُو کسی دعوت میں جائے تو وقتِ مقررہ سے دیر کر کے نہ جا۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button