یونان میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ یونان کو مورخہ ۵؍جنوری ۲۰۲۵ء بروز اتوار ایتھنز مسجد میں بعد از نماز مغرب و عشاء جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

پروگرام شام چھ بج کر بیس منٹ پر مکرم عطاءالنصیر صاحب نیشنل صدر و مبلغ سلسلہ یونان کی زیر صدارت شروع ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور احادیث نبویﷺ کے بعد پہلی تقریر ’’اسوۂ رسول کی روشنی میں حقوق العباد‘‘ کے موضوع پر مکرم اسرار احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ یونان کی تھی۔ اقتباس حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے بعد جلسہ کی دوسری تقریر مکرم عرفان لطیف بٹ صاحب صدر مجلس انصار اللہ نے ’’آنحضرتﷺ بحیثیت داعی ا لیٰ اللہ‘‘ کے موضوع پر کی۔ اس جلسے کی اختتامی تقریر میں صدرمجلس نے ’’آنحضرتﷺکی جرأت‘‘ کے موضوع پر حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ کے خطاب سے چند اقتباسات پیش کیے اور احسن رنگ میں تبلیغ و دعوت الیٰ اللہ کے حوالے سے احباب جماعت کو نصائح کیں۔ دعا کے ساتھ یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا جس کےبعد تمام حاضرین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔
اس جلسے میں ۱۲؍احباب مسجد میں آکر شامل ہوئے جبکہ۱۵؍احباب نے جلسہ میں آن لائن شرکت کی۔ اس طرح کُل حاضری ۲۷؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ:ارشد محمود نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)
مزید پڑھیں: سکاٹ لینڈ ریجن کی سالانہ امن کانفرنس ۲۰۲۵ء کا کامیاب انعقاد