افریقہ (رپورٹس)
کیپ ٹاؤن، ساؤتھ افریقہ کی مسجد بیت الاوّل میں جلسہ یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۰؍فروری ۲۰۲۵ء کو جماعت احمدیہ کیپ ٹاؤن کو مسجد بیت الاوّل میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

پروگرام کا آغاز شام ساڑھے چھ بجے تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ بعدازاں متعدد مقررین نے حضرت مصلح موعودؓکی جوانی، آپؓ کے غیر معمولی کارناموں اور آپؓ کی زندگی سے دلچسپ واقعات پر تقاریر پیش کیں۔ ان تقاریر نے حاضرین کو حضورؓ کی دینی خدمات، قائدانہ بصیرت اور عالمگیر اثرات و ترقی سے روشناس کرایا۔
اس جلسہ میں کُل حاضری ۳۰؍رہی۔
(رپورٹ:محسن جواہیر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ تنزانیہ کے وفد کی وزیر خارجہ تنزانیہ سے ملاقات