جماعت کیپ ٹاؤن، ساؤتھ افریقہ میں ’’انسانیت کے لیے امن‘‘ پر ایک پیس سمپوزیم کا انعقاد
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کیپ ٹاؤن، ساؤتھ افریقہ کو مورخہ یکم فروری ۲۰۲۵ء کو کاپرکورن پارک میں ایک پیس سمپوزیم بعنوان ’’انسانیت کے لیے امن‘‘منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

اس سمپوزیم میں مختلف مذہبی اور قبائلی راہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد خاکسار (مربی سلسلہ) نے متلو آیات کی تشریح بیان کی اور اللہ تعالیٰ کی صفت ’’السلام‘‘ پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ معزز مہمانوں نے محبت، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب کے بعد جماعت کی جانب سے بک سٹال لگایا گیا جہاں مختلف کتب نمائش کے لیے رکھی گئی تھیں۔ چند اہم کتابیں مہمانوں کی خدمت میں بطور تحفہ بھی پیش کی گئیں۔
شرکاء نے جماعت احمدیہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ یہ سمپوزیم نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ وسیع پیمانے پر بھی امن کے پیغام کو عام کرنے میں مؤثر ذریعہ ثابت ہوا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
اس پیس سمپوزیم میں ۱۷۸؍افراد نے شرکت کی۔
(رپورٹ: محسن جواہیر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: سینیگال کی نیشنل زرعی نمائش میں ہیومینٹی فرسٹ کی شرکت