متفرق مضامین
میں بھی خادم مسیحا کے پیغام کا

اے مسیحا میرے اے میرے دلربا!
تیرے انوار کا ذکر ہے جا بجا
تیرے انفاس نے زندگی بخش دی
عصرِ بیمار کو مل رہی ہے شفا
ہر کلی کِھل اُٹھی باغِ اسلام کی
تیرے دم سے چلی ایسی باد صبا
رفتہ رفتہ ہیں تاریکیاں چھٹ رہیں
پھر منور ہوئی تیرے رخ سے فضا
تو نے اخلاقِ احمد کو زندہ کیا
یوں بنایا ہمیں عاشقِ مصطفٰیؐ
تجھ کو حاصل تھی تائیدِ ربُّ الوریٰ
سارے دشمن ترے ہو گئے رو سیاہ
روز و شب تیری خدمت میں بیٹھا کیے
اہلِ صدق و صفا زمرۂ باوفا
میرے گھر بھی مسیحا نے کی روشنی
میرے اجداد نے تیری سن لی صدا
میں بھی خادم مسیحا کے پیغام کا
میرا جیون بھی اُس کا منادی ہوا
(افضل مرزا۔ امریکہ)
مزید پڑھیں: ترا ہی نور جھلکتا ہے ذرے ذرے میں