کھیل کی دنیا

سپورٹس بلیٹن

فٹبال:UEFA نیشنزلیگ اے کے کوارٹر فائنل مرحلے میں جرمنی نے اٹلی، پرتگال نے ڈنمارک، سپین نے نیدرلینڈز اور فرانس نے کروشیا کو شکست دے دی۔ پہلا سیمی فائنل جرمنی بمقابلہ پرتگال ۴؍جون کو میونخ جبکہ دوسرا سیمی فائنل ۵؍جون کوسپین اور فرانس کے مابین Stuttgartمیں کھیلا جائے گا۔ نیشنزلیگ اے کا فائنل ۸؍جون کو ہوگا۔

فارمولا ون ریسنگ: ۲۰۲۵ء سیزن کی دوسری ریس میںMcLarenٹیم کے Oscar Piastri نے کامیابی حاصل کرلی۔ شنگھائی میں ہونے والی چائنیز گراں پری میں آسٹریلوی ڈرائیورنے ۵ا؍اعشاریہ ۴۵۱؍کلومیٹرٹریک کے ۵۶؍چکروں پر مشتمل فاصلہ ایک گھنٹہ ۳۰؍منٹ اور۵۵؍سیکنڈزمیں پورا کیا۔McLarenگاڑی چلانے والے برطانیہ کے Lando Norrisنے دوسری جبکہ Mercedesٹیم کے George Russellنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سیزن کی اگلی ریس جاپان میں ۶؍ اپریل کو منعقد ہوگی۔

کرکٹ:نیوزی لینڈاورپاکستان کےمابین جاری پانچ ٹی ٹوینٹی میچزکی سیریزمیزبان نیوزی لینڈنے جیت لی۔پہلے دو میچز میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم نے آکلینڈکے میدان پر یادگار کامیابی حاصل کی۔کیوی ٹیم نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے ۲۰۴؍رنز بنائے۔ Mark Chapman نے۹۴؍رنزکی بہترین باری کھیلی۔حارث رؤوف نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان نے نوجوان بلے بازحسن نواز کے شاندار۱۰۵؍ناٹ آؤٹ رنزکی بدولت۱۶؍اوورزمیں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔اپنا تیسراٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے اوپنر حسن نواز نے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں تیزترین سینچری صرف ۴۴؍گیندوں پربنائی۔چوتھا میچ ماؤنٹ مانگنوئی میں ہوا جس میں نیوزی لینڈ نے ۱۱۵؍رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی۔یہ پاکستانی ٹیم کی ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں سب سے بڑی ہار ہے۔اس میچ میں نیوزی لینڈ کے ۲۲۰؍رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم محض ۱۰۵؍رنزپرڈھیرہوگئی۔

انڈین پریمیئر لیگ:۲۲؍مارچ سے دنیا کی سب سے بڑی ٹی ٹوینٹی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے اٹھارھویں سیزن کا آغاز ہوگیا۔افتتاحی مقابلہ دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرزاوررائل چیلنجرزبنگلوروکے مابین کھیلا گیا جس میں بنگلوروکی ٹیم نے ۱۷۵؍رنزکا ہدف بآسانی پوراکیا۔دوسرے میچ میں حیدرآباد کی ٹیم نے راجستھان کے خلاف ۲۰؍اوورزمیں ۲۸۶؍رنزبنائے اور۴۴؍رنزسے فتح حاصل کی۔چینئی نے اپنا پہلا مقابلہ ممبئی کے خلاف جیتا جبکہ دہلی نے کانٹے دار مقابلہ کے بعد لکھنؤکی ٹیم کو ایک وکٹ سے شکست دی۔

پاکستان سپر لیگ:آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر(David Warner) کوپی ایس ایل سیزن ۱۰کے لیے کراچی کنگز کاکپتان مقررکردیا گیا۔ یادرہے کہ پاکستان سپرلیگ۲۰۲۵ء کا آغاز۱۱؍اپریل سے ہو گا۔افتتاحی مقابلہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل ۲۰۲۵ء۱۸؍مئی تک جاری رہے گی جس میں شامل چھ ٹیموں کے مابین کل ۳۴؍میچز ہوں گے۔

بنگلہ دیش کے معروف کرکٹراورسابق کپتان تمیم اقبال کو ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران دل کی تکلیف ہوئی۔جس کے بعد انہیں فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے بعد اب تمیم اقبال کی حالت خطرے سے باہرہے۔

(ن م طاہر)

مزید پڑھیں: کھیل کی اہمیت

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button