اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواستہائے دعا
٭…عابد انور خادم صاحب ناظم تبلیغ مجلس انصاراللہ سائوتھ ریجن یوکے اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کی بڑی ہمشیرہ نگہت حفیظ صاحبہ اہلیہ حفیظ الدین صاحب کو بلڈ پریشر ہائی ہوجانے کی وجہ سے برین ہیمرج کا حملہ ہوا ہے جس کے باعث وہ لاہور کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میںزیر علاج ہیں۔ احباب جماعت سے کامل شفا یابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
٭…رانا مبشر احمد صاحب ولد رانا عبد الحمید صاحب اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کی نواسی عمر پانچ سال گذشتہ تقریباً سات ماہ سے بوجہ پھیپھڑوں کے کینسرکی وجہ سے بیمار ہے اور لاہورکےایک ہسپتال سے علاج جاری ہے۔ آجکل کیموتھیراپی ہورہی ہے جس کی وجہ سے بخار ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹرز کی رائے کے مطابق کچھ افاقہ ہے تاہم صحت کافی کمزور ہے۔ عزیزہ وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔احباب جماعت سے بچی کی کامل و معجزانہ صحت یابی اور درازیٔ عمر کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
٭…٭…٭
اعلانِ ولادت
٭…حافظ مسرور احمد طارق صاحب اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کے بڑے بھائی مکرم مبرور احمد صاحب مقیم جرمنی کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مورخہ ۱۷؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ الحمدللہ۔ نومولود کا نام مرزا ریان احمد رکھا گیا ہے۔ نومولود مکرم محمود احمد طارق صاحب کا پوتا اور مکرم محمد افضل چودھری صاحب آف جرمنی کا نواسہ ہے ۔
احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو نیک، صالح اور خادم دین بنائے۔ آمین
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: اطلاعات و اعلانات