کلام حضرت مسیح موعود ؑ

اِک مرجع خواص یہی قادیاں ہوا

دیکھو! خدا نے ایک جہاں کو جھکا دیا!
گُم نام پا کے شُہرۂ عالَم بنا دیا!

جو کچھ مری مراد تھی سب کچھ دِکھا دیا
میں اِک غریب تھا مجھے بے انتہا دیا

اُترا مری مدد کے لئے کر کے عہد یاد
پس رہ گئے وہ سارے سِیَہ رُوی و نامراد

کچھ ایسا فضل حضرتِ ربّ الوریٰ ہوا
سب دُشمنوں کے دیکھ کے اوساں ہوئے خطا

اِک قطرہ اُس کے فضل نے دریا بنا دیا
میں خاک تھا اُسی نے ثریّا بنا دِیا

مَیں تھا غریب و بیکس و گُمنام و بے ہُنر
کوئی نہ جانتا تھا کہ ہے قادیاں کِدھر

لوگوں کی اِس طرف کو ذرا بھی نظر نہ تھی
میرے وجود کی بھی کِسی کو خبر نہ تھی

اب دیکھتے ہو کیسا رجوعِ جہاں ہوا
اِک مرجع خواص یہی قادیاں ہوا

پر پھر بھی جن کی آنکھ تعصّب سے بند ہے
اُن کی نظر میں حال مرا ناپسند ہے

(براہین احمدیہ حِصّہ پنجم صفحہ اوّل روحانی خزائن جلد ۲۱)

مزید پڑھیں: ہجومِ مشکلات سے نجات حاصل کرنے کا طریق

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button