متفرق شعراء

تم خلافت کے ہر دم رہو جاںنثار

احمدی بن کے جیون گزارا کرو
رات دن تم خدا کو پکارا کرو

صبر سے زندگی یوں مزین کرو
زخم اپنوں کے بھی تم گوارا کرو

تیرگی میں جلاؤ دیے پیار کے
خود کو تاریکیوں میں ستارہ کرو

وہ جو راہِ وفا میں گئے جان سے
ان کی یادوں سے خود کو نکھارا کرو

تم خلافت کے ہر دم رہو جاںنثار
اس کے ارشاد پر جان وارا کرو

احمدیت رہے سرخرو ہر گھڑی
احمدیت کے صدقے اتارا کرو

تم بھی افضل دعائیں کرو رات دن
جو بھی خدمت کرو وہ خدارا کرو

(محمدافضل مرزا۔ امریکہ)

مزید پڑھیں: اپنے آقا سے قبل از ملاقات ایک غلام کا حالِ دل

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button