متفرق شعراء
یا امیر المومنیں پیارے خلیفۃ المسیح
آپ ہیں کہ ہر زمانے میں وفا کی شان ہیں
آپ ہیں کہ دین کی عظمت کی حسیں پہچان ہیں
آپ ہیں دِلبر ہمارے اور ہماری جان ہیں
آپ پر ہم آفریں، صد آفریں، صد آفریں
خِلعتِ حق کے امیں پیارے خلیفۃالمسیح
یا امیرالمومنیں پیارے خلیفۃالمسیح
پیار کی ساری مہکتی رہگزاریں آپ سے
سب محبت کی دمکتی آبشاریں آپ سے
پیارے آقا عشق کی ساری بہاریں آپ سے
آپ دِل کش، دِل نشیں، صد دلنشیں، صد دلنشیں
خِلعتِ حق کے امیں پیارے خلیفةالمسیح
یا امیرالمومنیں پیارے خلیفۃالمسیح
جو خلافت کی اطاعت ہے وہ ہم پہ فرض ہے
جو خلافت کی محبت ہے وہ ہم پہ فرض ہے
یہ جو بیعت کی حقیقت ہے وہ ہم پہ فرض ہے
آپ پر رکھ کر یقیں، صد بالیقیں، صد بالیقیں
خِلعتِ حق کے امیں پیارے خلیفةالمسيح
یا امیرالمومنیں پیارے خلیفةالمسيح
(غنی ہاشمی)
مزید پڑھیں: خلافت پہ ہماری جان و دل قربان ہے لوگو




