ارشادِ نبوی

فتح مکہ کے بعد کعبہ کے گرد سے بتوں کا ہٹانا

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو کعبہ کے گرد تین سو ساٹھ بت تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر ایک کو اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی لکڑی سے مارتےاور فرماتے: جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ، إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا جَاءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ ’’حق آگیا اور باطل بھاگ گیا۔ یقیناً باطل بھاگ جانے والا ہی ہے۔حق آچکا ہے اور باطل نہ تو (کوئی) آغاز کر سکتا ہے اور نہ (اسے) دہرا سکتا ہے۔‘‘

(صحيح مسلم كتاب الجهاد والسير باب إزالة الاصنام من حول الكعبة: ۱۷۸۱)

مزید پڑھیں: اللہ کے بندے بن جاؤ جو آپس میں بھائی بھائی ہیں

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button