متفرق شعراء

نعتِ رسولِ مقبول ﷺ

ہو فدا تجھ پہ مری جان رسولِ عربی ﷺ
تجھ پہ سو جان سے قربان رسولِ عربی ﷺ

تجھ سے ناطہ ہے مجھے روح کا اے میرے حبیب ﷺ
تُو مری جان! مری جان! رسولِ عربی ﷺ

ذاتِ اقدس تری پُر نور، مطہر ہے حیات
خلق تیرا ہوا قرآن رسولِ عربی ﷺ

جس قدر غور کیا ہم نے تری سیرت پر
اَور بڑھتا گیا ایمان رسولِ عربی ﷺ

ایک دم تازہ ہوئے چُھو کے ترے دامن کو
جو کہ فکروں سے تھے ہلکان رسولِ عربی ﷺ

حشر کے روز بچا لے گی شفاعت تیری
کس قدر ہے ترا احسان رسولِ عربی ﷺ

ہم تو چُھپ جائیں گے دامن میں شفاعت کے تری
ہو گیا تُو جو مہربان رسولِ عربی ﷺ

تیری اُمت پہ کڑا وقت ہے میرے آقا ﷺ
بندہ بندہ ہے پریشان رسولِ عربی ﷺ

فرقہ بندی و تعصّب نے ہے گھیرا اِن کو
اپنا ہی کرتے ہیں نقصان رسولِ عربی ﷺ

دُوریاں ختم ہوں آپس کی سبھی اُمت میں
پھر سے ہو جائیں یہ اخوان رسولِ عربی ﷺ

اک تمنّا ہے مری اَور بھی میرے آقا ﷺ
کچھ تو ہوں اس کے بھی سامان رسولِ عربی ﷺ

میں بھی آؤں کبھی یثرب کی حسیں دنیا میں
آرزو ہے مری ہر آن رسولِ عربی ﷺ

اک زمانے سے ہے چاہت وہاں آنے کی مجھے
کاش ہو جائے یہ آسان رسولِ عربی ﷺ

عرض احوال گزارش کیے دل سے مَیں نے
اب تو ہو جائیں گے پُرسان رسولِ عربی ﷺ

ہو فدا تجھ پہ مری جان رسولِ عربی ﷺ
دو جہاں آپ پہ قربان رسولِ عربی ﷺ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمّدٍ وَّعَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ اِنَّکَ حَمِیْدٌمَّجِیْدٌ

(آنسہ طاہرہ مسعود۔بریمپٹن ویسٹ اونٹاریو، کینیڈا)

مزید پڑھیں: مہدی کے قافلے کے اے سالار تُو جیے

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button