متفرق شعراء

تجھ سے وفا کا وعدہ ہم نے کیا ہے آقا

سورج کا جو ازل سے کرنوں سے واسطہ ہے
خوشبو کا جو ازل سے پھولوں سے واسطہ ہے
آقا ہے اس طرح سے تجھ سے یہ اپنا ناطہ
جیون کا جو ازل سے سانسوں سے واسطہ ہے

یہ ربط دل سے دل کا ہرگز نہ ٹوٹ پائے
صد شکر ہیں سلامت یہ رحمتوں کے سائے
تجھ سے وفا کا وعدہ ہم نے کیا ہے آقا
ہو گی نہ عہد شکنی یہ جان چاہے جائے

آفات اور مصائب کیا چیز ہیں مشاکل
تُو ہے سپر ہماری ہر شر کے بالمقابل
دشوار اور کٹھن ہیں راہیں اگر تو غم کیا
جب تُو ہے رہنما تو مل کر رہے گی منزل

اب مسکنِ خلافت جائے اماں ہے لوگو
یہ پُر بہار جا ہے باقی خزاں ہے لوگو
احمدؑ کی جانشینی اسلام کی محافظ
بڑھتا ہوا محمدؐ کا کارواں ہے لوگو

(ابو بلال)

مزید پڑھیں: پیار محبت وفا

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button