یادکرنےکی باتیں
کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال
آٹھ سے نو سال کی عمر کے بچوں کے لیے
دہرائی کریں: گزشتہ شماروں میں موجود درج ذیل سورتوں کالفظی اور بامحاورہ ترجمہ یاد کریں:
سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ النّاس،
روز مرّہ دعائیں
اظہارِ بیکسی اور فاسقوں سے امتیاز کی دعا
رَبِّ اِنِّیۡ لَاۤ اَمۡلِکُ اِلَّا نَفۡسِیۡ وَاَخِیۡ
فَافۡرُقۡ بَیۡنَنَا وَبَیۡنَ الۡقَوۡمِ الۡفٰسِقِیۡنَ
(المائدۃ:26)
اے میرے ربّ! یقیناً میں کسی پر اختیار نہیں رکھتا سوائے اپنے نفس اور اپنے بھائی کے۔
پس ہمارے درمیان اور فاسق قوم کے درمیان فرق کردے۔
اربعین اطفال (چالیس آسان حدیثیں)
حدیث نمبر7 :
اِشْفَعُوْا تُوْجَرُوْا
ترجمہ: سفارش کیا کرو تم کو سفارش کا بھی اجر ملے گا۔
عربی الہام
حضرت مسیح موعودؑ
یَاْتِیْکَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ۔یَاْتُوْنَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ۔
ترجمہ: دُور دُور سے تیرے پاس ہدیے آئیں گے۔
لوگ دُور دُور سے تیرے پاس آئیں گے۔ (تذکرہ صفحہ 444۔ایڈیشن 2023ء)
قصیدہ مع ترجمہ
شعر نمبر 25
شَيْئَانِ كَانَ الْقَوْمُ عُمْيًا فِیْهِمَا
حَسْوُ الْعُقَارِ وَ كَثْرَةُ النِّسْوَانٖ
ترجمہ: دو باتیں تھیں جن میں قوم اندھی ہو رہی تھی
یعنی مزے لے لے کر شراب پینے، اور بہت سی عور تیں رکھنے میں