جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش اور مجلس خدام الاحمدیہ احمد نگر کے زیر انتظام ایک خصوصی وقار عمل
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۱۳؍دسمبر ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش اور مجلس خدام الاحمدیہ احمد نگر کے زیر اہتمام ایک خصوصی وقار عمل کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر جماعت احمد نگر کی مسجد کے قریب تیلی پارہ عیدگاہ میدان سے لے کر مبارک حلقہ کی مسجد تک تقریباً ایک کلو میٹر طویل راستہ کی صفائی کی گئی۔ راستے سے گردوغبار ہٹایا گیا، ملحقہ جھاڑیوں کی صفائی کی گئی اور اختتام پر راستہ پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔ اس خدمت خلق کے نتیجہ میں مقامی لوگوں کو نمایاں سہولت حاصل ہوئی۔

وقار عمل کی نگرانی مکرم عبدالباسط رحیق صاحب (نائب قائد مجلس خدام الاحمدیہ احمد نگر)، مکرم شوبھو یامین صاحب (ضلع قائد، ضلع پنچ گڑھ)، مکرم سید مظفر احمد صاحب (مبلغ سلسلہ و معاون صدر مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش) اور مکرم محمد صلاح الدین صاحب (مبلغ سلسلہ جماعت احمد نگر) نے کی۔
اس وقار عمل میں ۶۰؍ خدام اور ۱۸؍ اطفال نے حصہ لیا۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کوسوو میں پہلی بار قرآن کریم سیمینار کا انعقاد




