ارشادِ نبوی
محبت الٰہی حاصل کرنے کی دعا
حضرت ابو درداؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ داؤد (علیہ السلام) کی دعاؤں میں سے ایک دعا یہ ہے :اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُّحِبُّكَ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَأَهْلِي وَمِنَ الْمَاءِ البَارِدِ’’ اے اللہ !میں تجھ سے تیری اور ہر اس شخص کی محبت مانگتا ہوں جو تجھ سے محبت کرتا ہے۔اور ہر وہ عمل جو مجھے تیری محبت تک پہنچائے۔اے اللہ !میرے لیے اپنی محبت کو میری جان ، اہل وعیال اور ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ عزیز کر دے۔‘‘ (ترمذی، کتاب الدعوات، باب ما جاء فى عقد التسبيح باليد ۳۴۹۰)
مزید پڑھیں: اللہ تعالیٰ کی تخلیق




