ارشادِ نبوی
سود سے متعلق انذار
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: جس شب مجھے (معراج میں) سیر کرائی گئی، میں ایک جماعت کے پاس سے گزرا جس کے پیٹ کمروں کے مانند تھے، ان میں بہت سے سانپ پیٹوں کے باہر سے دکھائی دے رہے تھے، میں نے کہا: جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟ کہنے لگے کہ سود خور ہیں۔
(سنن ابن ماجہ، کتاب التجارۃ، باب التغلیظ فی الربا، حدیث نمبر:۲۲۷۳)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: لوگوں پر ایسا زمانہ ضرور آئےگا، کہ کوئی بھی ایسا نہ رہے گا جس نے سود نہ کھایا ہو اور جو سود نہ کھائے، اسے بھی سود کا غبار لگےگا۔
(سنن ابن ماجہ، کتاب التجارۃ، باب التغلیظ فی الربا، حدیث نمبر:۲۲۷۸)
مزید پڑھیں: محبت الٰہی حاصل کرنے کی دعا




