ایشیا (رپورٹس)

پٹوا کھالی بریسال ریجن، بنگلہ دیش میں وصیت سیمینار کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے پٹواکھالی بریسال ریجن کی سات جماعتوں میں مورخہ ۲۹؍نومبر ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ وصیت سیمینار منعقد ہوا۔

الحمدللہ، اس بابرکت سیمینار کا آغاز صبح دس بجے مکرم سرور مرشد صاحب نیشنل سیکرٹری وصیت کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ افتتاحی دعا کے بعد مکرم ناصر احمد انصاری صاحب معلم وقفِ جدید نے وصیت کی اہمیت اور اس کی روحانی برکات پر تقریر کی۔ مکرم ایس ایم توحید الاسلام صاحب معلم وقفِ جدید نے موصیان کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ مکرم شمس الدین معصوم صاحب مبلغ سلسلہ نے حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی وصیت کے نظام کو وسعت دینے سے متعلق تحریک پر عمل درآمد کی اہمیت بیان کی۔ ریجن کی مختلف جماعتوں کے صدور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نماز اور ظہرانہ کے وقفہ کے بعد دوپہر دو بجے دوسرے اجلاس کا آغاز ہوا جس میں سوال و جواب کا سلسلہ منعقد ہوا۔ نیشنل سیکرٹری وصیت نے شرکاء کے سوالات کے جواب دیے۔ آخر پر صدرِ اجلاس کی دعا کے ساتھ یہ سیمینار اپنے اختتام کو پہنچا۔

پٹواکھالی بریسال ریجن کی سات جماعتوں سے کُل ۴۵؍مرد و خواتین نے اس سیمینار میں شرکت کی۔ الحمدللہ

اللہ تعالیٰ ہمیں نظامِ وصیت کی برکات سے مستفید ہونے اور مزید افرادِ جماعت کو اس بابرکت نظام میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button