جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی Karkkilaکے میئر کے ساتھ ملاقات نیز لائبریری کا دورہ
الله تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۷؍جنوری ۲۰۲۶ء کو جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد نے فن لینڈ کے شہر Karkkila کے میئر جناب Juha Jokitalo صاحب سے ملاقات کی اور Karkkila سٹی لائبریری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے لائبریری کی ہیڈ Mila Hulsi صاحبہ سے بھی ملاقات کی۔ وفد میں مبلغ انچارچ مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب، نیشنل سیکرٹری وصایا مکرم وقار جاوید صاحب اور خادم عشارب حمدون صاحب شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کیا اور قیامِ امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور سوشل ویلفیئر کے میدان میں جماعت کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عالمی سطح پر قیامِ امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی ذکر کیا جسے انہوں نے سراہا۔
ملاقات کے اختتام پر میئر صاحب اور لائبریری کی ہیڈ کو قرآن کریم کا فنش ترجمے کے ساتھ تحفہ پیش کیا گیا۔
الله تعالیٰ کے فضل سے یہ ملاقات اور دورہ نہایت بابرکت اور مؤثر ثابت ہوئے جن کے ذریعے جماعت کا پیغام امن، ہم آہنگی اور خدمتِ انسانیت مؤثر انداز میں پہنچاننے کا موقع ملا۔ الحمدلله
(رپورٹ:فرخ اسلام نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)




