یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی Paimio کی میئرسے ملاقات

الله تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۷؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد نے فن لینڈ کے شہر Paimioکی میئر Ms. Nina-Mari Turpela صاحبہ سے ملاقات کی۔ وفد میں نیشنل صدر جماعت احمدیہ فن لینڈ مکرم عطاءالغالب صاحب، مبلغ سلسلہ مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب اور خادم عبدالمنان صاحب شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے جماعت احمدیہ کا تعارف کرایا اور قیامِ امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور سوشل ویلفیئر کے میدان میں جماعت کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ الله تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عالمی سطح پر قیامِ امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا جسے انہوں نے سراہا۔ ملاقات کے اختتام پر میئر صاحبہ کو قرآن کریم کا فنش ترجمہ تحفۃً پیش کیا گیا۔

الله تعالیٰ کے فضل سے یہ ملاقات اور دورہ نہایت بابرکت اور مؤثر ثابت ہوا جس کے ذریعے جماعت احمدیہ کا پیغام امن، ہم آہنگی اور خدمتِ انسانیت مؤثر انداز میں پہنچانے کا موقع ملا۔ الحمدلله

(رپورٹ:فرخ اسلام۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button