اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواستہائے دعا
٭…نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش یہ درخواستہائے دعا بھیجتے ہیں:
۱۔ شجیب احمد صاحب مبلغ سلسلہ بنگلہ ڈیسک ڈھاکہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بہنوئی جمال الدین صاحب نائب سیکرٹری تعلیم جماعت احمدیہ بنگلہ دیش شدید علالت کے باعث اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ ان کے جسم میں کینسر کے اثرات کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ان کے دو بچے ہیں: ایک دس سالہ بیٹی اور ایک چھ سالہ بیٹا۔
۲۔ منیرالزمان صاحب، معلم وقف جدید چٹاگنگ جماعت کی اہلیہ شدید بیمار ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہیں گال بلیڈر میں پتھری (Gallbladder Stones) کے علاوہ بھی کئی امراض لاحق ہیں۔
٭…لئیق احمد مشتاق صاحب مبلغ سلسلہ سُرینام، جنوبی امریکہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے چھوٹے بھائی عزیزم قمر احمد مشتاق گذشتہ کچھ عرصے سےگردوں کی خرابی کے باعث علیل ہیں۔ مسلسل ادویات کے استعمال اور پرہیز سے صورتحال بہتری کی طرف مائل ہے، مگرگذشتہ ہفتے عارضہ قلب کے باعث انہیں ’’پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان‘‘ میں داخل کروانا پڑا۔ خدا تعالیٰ کے فضل و احسان سےحالت میں سدھار آنے کے بعد انہیں گھر بھجوا دیا گیا، مگر کمزوری بہت زیادہ ہے۔
احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل و کرم سے جملہ مریضان کو کامل و عاجل شفا بخشے، نیز ہر قسم کی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھے۔ آمین




