اعلاناتِ نکاح
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۷؍فروری ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ بعد نمازِ ظہر و عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا:
٭…عزیزہ عطیۃ الحئی (واقفۂ نو) بنت مکرم شوکت اللہ صاحب شہید (یوکے) ہمراہ مکرم شعیب احمد صاحب ابن مکرم مسعود احمد نعیم صاحب مرحوم (یوکے)
٭…عزیزہ حانیہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم عباس احمد صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم محمد عیسیٰ صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم محمد اعظم فاروقی صاحب (یوکے)
٭…عزیزہ امۃ النور احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم حمید احمد صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم ملک فرقان محمود صاحب ابن مکرم ظفر محمود ملک صاحب (یوکے)
٭…عزیزہ شافیہ وحید (واقفۂ نو) بنت مکرم وحید احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم علی شاہان نعیم صاحب ابن مکرم نعیم احمد صاحب (یوکے)
٭…عزیزہ حبیبہ مریم قیوم (واقفۂ نو) بنت مکرم عبدالقیوم صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم رضوان محمود صاحب ابن مکرم عدنان محمود صاحب (جرمنی)
٭…عزیزہ کشف کامران بنت مکرم کامران رفیق صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم شمائل احمد صاحب ابن مکرم حفیظ احمد صاحب (یوکے)
اللہ تعالیٰ یہ اعزاز طرفین کے لیے مبارک فرمائے اور نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے والوں کو دین و دنیا کے ثمرات سے نوازے۔ آمین
٭…٭…٭




