متفرق شعراء
رمضان کا فیضان

اللہ نے کیا ہے یہ کرم اس کا ہے احسان
پھر ہم کو عطا کر دیا رمضان کا فیضان
اس ماہ میں آتا ہے تلاوت کا بڑا لطف
اترا تھا نبی پاکؐ پہ رمضان میں قرآن
روزوں میں عبادت سے وہ ہوتا ہے بہت خوش
انسان پہ مائل بہ کرم رہتا ہے رحمان
آتی ہیں پسند اُس کو بہت عجز کی راہیں
عابد کے لیے خالی ہے ہر قرب کا میدان
وعدہ ہے ترا روزوں کی تو آپ جزا ہے
رکھتی ہوں دل و جان سے غفران کا ارمان
میں دین محمدؐ پہ رہوں آخری دم تک
عرفاں ہو تری ذات کا اور پختہ ہو ایمان
فریاد ہے بخشش ہو رضا اور لقا ہو
کھل جائے مرے واسطے جو باب ہے ریّان
(امۃ الباری ناصر ۔ امریکہ)
مزید پڑھیں: قرآں جواہرات کی تھیلی ہے، دوستو




