یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی Jyväskyläشہر کے میئر صاحب سے ملاقات

الله تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد نے فن لینڈ کے شہر Jyväskylä کے میئر جنابTimo Koivisto صاحب سے مورخہ ۱۹؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو ملاقات کی۔ وفد میں مبلغ انچارچ مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب، صدر مجلس خدام الاحمدیہ مکرم فرید احمد صاحب اور نیشنل سیکرٹری تربیت مکرم بشارت الرحمان صاحب شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے جماعت احمدیہ کا تعارف کرایا اور قیامِ امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور سوشل ویلفیئر کے میدانوں میں جماعت احمدیہ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عالمی سطح پر قیامِ امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا جسے میئر صاحب نے سراہا۔ ملاقات کے اختتام پر میئر صاحب کو قرآن کریم کا فنش ترجمہ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

(رپورٹ:فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: Barrie،کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی بین المذاہب پروگرام میں شمولیت

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button