دعائے مستجاب
بخار سے نجات کی دعا
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ اُن کو مختلف دردوں اور بخار وغیرہ میں یہ دُعا سکھاتے تھے:
بِسْمِ اللّٰہِ الْكَبِیْرِ نَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عِرْقٍ نَّعَّارٍ وَّ مِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ
(ابن ماجہ کتاب الطب باب ما یعوذ بہ الحمی)
ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ جو بہت بڑا ہے ہم ہر جوش مارنے والی رگ کے شر سے اُس اللہ کی پناہ میں آتے ہیں جو بہت عظیم ہے اور آگ کی تپش کے شرّ سے بھی اُس کی پناہ مانگتے ہیں۔
(خزینۃ الدعا، مناجات رسولﷺ صفحہ ۱۴۷-۱۴۶)
مزید پڑھیں: سلسلہ احمدیہ میں داخل ہونے والے طالبانِ حق کے لیے دس شرائطِ بیعت




