اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

تقریب آمین

ملک اللہ بخش صاحب واقف زندگی تحریر کرتے ہیںکہ خاکسار کی پوتی عزیزہ ماریہ ناصر واقفہ نو بنت ملک ناصر احمد صاحب نے چھ سال اور چھ ماہ کی عمر میں قرآن کریم ناظرہ کا پہلا دور ۱۵؍جنوری ۲۰۲۶ء کو مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

بچی کو قرآن کریم پڑھانے کی سعادت اس کی والدہ امۃالرشید ناصر صاحبہ، اس کے والد اور بھائی ملک حاشر کو ملی اور آخری چند پارے خاکسار کو پڑھانے کی توفیق ملی۔

عزیزہ کی تقریب آمین ۳۰؍جنوری ۲۰۲۶ء بروز جمعۃالمبارک اس کے گھر پر منعقد ہوئی۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد خاکسار نے بچی سے قرآن کریم کا کچھ حصہ سنا اور دعا کروائی۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو قرآن کریم کے انوار سے منور فرمائے اور اسے ہمیشہ قرآن کریم پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button