متفرق شعراء

خدا کے نور کا مظہر

مسیحا کی ریاضت اور عبادت کا اثر دیکھو
خدائے ذوالمنن کا اک نشانِ با ثمر دیکھو

خبر دی اولیاء و انبیاء نے جس کے آنے کی
مقدس روح جس کی آسماں سے تھی پسر دیکھو

ہوئے آئینۂ فکر و نظر پر منکشف اسرار
کلامِ پاک کی تفسیر اس کی معتبر دیکھو

معارف ابرِ نیساں کی طرح اس پر ہوئے نازل
جہاں میں ایسے روحانی خزائن ہیں کدھر دیکھو

کلید آسمانی فتح و نصرت کی ملی اس کو
کئی قوموں نے پائیں برکتیں اے دیدہ ور دیکھو

جواں مردی سے ہر فتنہ کا استیصال کر ڈالا
غنیموں پر چلے اس کے قلم کے جو تبر دیکھو

پرویا ہے لڑی میں موتیوں کی طرح ہم سب کو
نظامِ سلسلہ مضبوط ہے اب کس قدر دیکھو

سلام و رحمتِ باری ہو اس موعود بیٹے پر
وجودِ پاک سے اس کے ملے ہم کو ثمر دیکھو

خدا کے نور کا مظہر دلوں کا بادشاہ تھا وہ
زمانے میں کہیں نایاب ایسا ہے گہر؟ دیکھو

(ابوبلال)

مزید پڑھیں: دعا دینا دعا کرنا دعا لینا عبادت ہے

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button