رمضان المبارک میں خصوصی دعاؤں کی تحریک
امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۰؍فروری ۲۰۲۶ء کے آخر پر احمدیوں نیز امت مسلمہ کے لیے دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:
اللہ تعالیٰ اس رمضان میں ہمیں حقیقت میں عبادت کا بھی صحیح حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اور اللہ تعالیٰ اپنی محبت میں بھی ہمیں بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ اس رمضان کا فیض اٹھاتے رہیں اور بعد میں بھی اس فیض کے اثرات ہم پر قائم رہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں وہ بنائے جو ایک حقیقی مومن اور ایک مسلمان کی نشانی ہے۔
ان دنوں میں خاص طور پر مشکلات اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار احمدیوں کے لیے بہت زیادہ دعا کریں، احمدی بھائیوں کے لیے اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا فرمائے۔
امت مسلمہ کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ دنیا کے تباہی سے بچنے کے لیے بھی دعا کریں۔
اللہ تعالیٰ معصوم لوگوں کو ان کے شر سے بچائے اور اگر جنگ اور تباہی مقدر ہے تو اللہ تعالیٰ ہمیشہ معصوموں کو اس سے بچا کے رکھے اور ظالموں کی پکڑ فرمائے ۔ (آمین)




