ایشیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ احمد نگر، بنگلہ دیش میں ایک نمائشی فٹبال میچ کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ احمد نگر، بنگلہ دیش کو ۲۸؍نومبر ۲۰۲۵ء کو جماعتی جلسہ گاہ میں نمائشی فٹبال میچ کے انعقاد کی توفیق ملی۔ میچ میں واقفین نو خدام اور دیگر خدام کو دو الگ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

واقفین نو خدام ٹیم کے کپتان مکرم ظہور الاسلام صاحب نیشنل سیکرٹری وقف نو مقرر ہوئے جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت مکرم مشتاق احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ نے کی۔

یہ میچ دیگر خدام کی ٹیم جیتی۔ مکرم سید مظفر احمد صاحب مبلغ سلسلہ و معاون صدر مجلس خدام الاحمدیہ نے دونوں ٹیمز میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اسی طرح مکرم نیشنل سیکرٹری وقف نو نے وقف نو کے لوگو والے قلم تقسیم کیے۔

(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: Barrie، کینیڈا میں وقف نو سیمینار کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button