Barrie، کینیڈا میں وقف نو سیمینار کا انعقاد
مکرم ثمران احمد صاحب سیکرٹری وقف نو جماعت احمدیہ ہولی، کینیڈا تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ فضل و کرم سے مورخہ ۱۸؍جنوری ۲۰۲۶ء بروز اتوار شہرBarrieکی دو جماعتوں Holly اور Painswick نے بیری نماز سینٹر میں وقف نو سیمینار بعنوان ’’وقف نو کی ذمہ داریاں‘‘ منعقد کیا جس میں شاملین کو قیمتی راہنمائی اور روحانی تحریک فراہم کی گئی۔

شام چار بجے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ مکرم خالد منہاس صاحب مبلغ سلسلہ نے ’’وقف نو کی ذمہ داریوں‘‘ پر جامع انداز میں روشنی ڈالی۔

بعدازاں مرکزی نمائندہ مکرم حافظ راحت احمدچیمہ صاحب انچارج مدرسۃ الحفظ کینیڈا نے جماعت کی واقفین نو سے توقعات پر تقریر کی۔ تقاریر کے بعد سوال و جواب کا اجلاس منعقد ہوا جس میں واقفین نو کو پینل سے سوالات کرنے کا موقع ملا۔ پروگرام کا اختتام دُعا کے ساتھ ہوا۔
اس بابرکت پروگرام میں ہر دو جماعتوں کی ۴۴؍واقفات نو اور ۴۱؍واقفین نو نے شرکت کی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: محمدسلطان ظفر۔نمائندہ الفضل کینیڈا)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی Paimio کی میئرسے ملاقات




