کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

رمضان کا پہلاعشرہ رحمت کی مناسبت سے حضرت مسیح موعودؑ کی چند دعائیں

اَللّٰهُ خَیْرٌحَافِظًا وَّھُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِميْنَ

الله ہی بہتر حفاظت کرنے والا ہے اور وہی سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

(اربعین نمبر ۲، روحانی خزائن جلد ۱۷، صفحہ ۳۵۵)

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ مِنَ السَّمَآءِ

اے میرے ربّ !مغفرت فرما اور آسمان سے رحم نازل فرما۔

(براہین احمدیہ حصہ چہارم روحانی خزائن جلد ۱، صفحہ ۶۶۴، حاشیہ در حاشیہ نمبر ۴)

يَاحَیُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ

اے زندہ و قائم خدا!تیری رحمت کا واسطہ دے کر میں مدد کا طلبگار ہوں۔

(ملفوظات جلد ۷، صفحہ ۱۲۴، ایڈیشن ۲۰۲۲ء)

رَبِّ کُلُّ شَیْءٍ خَادِمُکَ رَبِّ فَاحْفَظْنِیْ وَانْصُرْنِیْ وَارْحَمْنِیْ

اے میرے ربّ! ہر ایک چیز تیری خادم ہے۔ اے میرےربّ پس مجھے محفوظ رکھ اور میری مد و فرما اور مجھ پررحم فرما۔

(تذکرہ صفحہ۳۶۳)

اِشْفِنِیْ مِنْ لَّدُنْکَ وَ ارْحَمْنِیْ

اے میرے ربّ! مجھے اپنی طرف سے شفا عطا فرما اور مجھ پر رحم فرما

(تذکرہ صفحہ ۵۲۳)

رَبِّ اِنَّکَ جَنَّتِیْ وَ رَحْمَتُکَ جُنَّتِیْ وَآیَاتُکَ غِذَائِیْ وَفَضْلُکَ رِدَائِیْ

اے اللہ !تُو میری جنت ہے اور تیری رحمت میری ڈھال ہے اورتیری آیات میری غذا ہے اور تیرا فضل میری ردا ہے۔

(حقیقۃ الوحی۔ روحانی خزائن جلد ۲۲، صفحہ ۳۶۱)

اَللّٰھُمَّ ارْحَمْ اُمَّۃَ مُحَمَّدٍ۔

اے الله !محمدﷺ کی امت پر رحم فرما

(مکتوباتِ احمد جلد اول صفحہ ۵۶۰)

فَارْحَمْنِیْ مِن لَّدُنْكَ اِرْحَمْنِیْ یَارَبَّ الْاَرْضِ وَالسَّمَاءِاِرْحَمْنِیْ یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِيْنَ وَلَا رَحِمَ اِلَّا اَنْتَ

مجھ پر رحم فرما اپنی جناب سے۔ اے ارض وسماء کے ربّ !رحم فرما۔ اے ارحم الرّاحمین !رحم فرما۔ تیرے سوا کوئی رحم نہیں کرتا۔

(حجۃ اللہ، روحانی خزائن جلد ۱۲، صفحہ ۱۶۴)

مزید پڑھیں: رمضان اور تنویر ِقلب

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button