حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

کرکٹ: آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ۲۰۲۶ء کاسپراَیٹ مرحلہ جاری ہے،جس کاپہلا مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین بارش کی نذر ہوا جبکہ انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو۵۱؍رنزسے ہرادیا۔اس میچ میں انگلینڈ نے مقررہ ۲۰؍اوورز میں ۱۴۶؍رنزبنائے جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم صرف ۹۵؍رنزپر ڈھیر ہوگئی۔دوسرے گروپ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی۔جنوبی افریقہ نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے سات وکٹوں پر ۱۸۷؍رنزبنائے۔ David Miller نے ۳۵؍گیندوں پر۶۳؍رنزکی شاندار اننگزکھیلی۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم بری طرح ناکام ہوئی اورمحض۱۱۱؍ رنز بناسکی۔ Marco Jansen نےچارجبکہ Keshav Maharaj نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔سپراَیٹ کے ایک اور میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو۱۰۷؍رنزسے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز نے اس ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مجموعی اسکور۲۵۴؍بنایاجس میں مجموعی طورپر ۱۹؍چھکے شامل تھے جوکہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ ہے۔ Shimron Hetmyer نے صرف ۳۴؍گیندوں پر ۸۵؍رنزکی دھواں دار باری کھیلی۔

ٹینس:قطر اوپن کے مینزسنگلزفائنل میں Carlos Alcaraz نے فرانس کے Arthur Fils کو یکطرفہ مقابلہ میں ۶۔۲؍اور ۶۔۱؍کے اسکور سے ہرادیا۔عالمی نمبر ایک ہسپانوی کھلاڑی الکاریز نے رواں سال ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اس میچ کو صرف۵۰؍منٹ میں جیت کراپنے کیریئر کا ۲۶ واں اے ٹی پی ٹائیٹل اپنے نام کیا۔

فٹبال:یوئیفا چیمپئنز لیگ کے پلے آف مرحلے کے پہلے leg میں ترکی کے کلب Galatasaray نے اطالوی کلب یووینٹس کے خلاف ۲؍کےمقابلہ میں ۵؍گول سے کامیابی حاصل کی جبکہ فرانسیسی کلب PSGنے Monacoکو ۳۔۲؍سے شکست دی۔ دیگر میچز میں ڈورٹمنڈ، ریال میڈرڈ، لیورکیوسن، نیوکاسل اور Bado/Glimtنے فتح حاصل کی۔ ایتھلیٹکو میڈرڈاورClub Bruggeکامقابلہ تین تین گول سے برابر رہا۔

انگلش پریمیئر لیگ میں گذشتہ ہفتہ ہونے والے میچز میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست کلب آرسنل نے ٹوٹینہیم کو ایک کے مقابلہ میں چارگول سے ہرادیا۔دیگرمیچز میں مانچسٹریونائیٹڈ نے ایورٹن کو ۱۔صفر ، مانچسٹر سٹی نے نیوکاسل کو ۲۔۱، لیورپول نے ناٹنگھم فاریسٹ کو۱۔صفر،فلہم نے سنڈرلینڈکو۳۔ ا؍سے شکست دی ۔ کرسٹل پیلس نے وولوزکے خلاف صفرکے مقابلہ میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی جبکہ چیلسی اوربرنلی کا مقابلہ ۱۔۱؍گول، ویسٹ ہیم اور برن متھ کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابرہوا۔

رگبی:چھ ممالک کے درمیان ہونے والی نیشنز چیمپئن شپ ۲۰۲۶ء کے تیسرے راؤنڈ میں آئر لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف۲۱؍کے مقابلے میں ۴۲؍پوائنٹس سے شکست دی۔اسکاٹ لینڈ نے ویلزکو۲۶۔۲۳؍جبکہ فرانس نے اٹلی کو۳۳۔۸؍سے ہرایا۔فرانس کی ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔

وِنٹراولمپکس: ۲۰۲۶ء کے Milano-Cortinaسرمائی کھیلوں میں ناروے نے ۱۸؍طلائی، ۱۲؍چاندی اور ۱۱؍کانسی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔امریکہ کے کھلاڑی سونے اورچاندی کے ۱۲،۱۲؍جبکہ کانسی کے ۹؍تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ آئس ہاکی میں امریکی ٹیم نے کینیڈا کو میچ کے اضافی وقت میں ایک کے مقابلہ میں دو گول سے ہراکر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ فن لینڈ نے سلواکیہ کو ۶۔۱؍سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ گیمزکی اختتامی تقریب میں وِنٹر اولمپکس فلیگ فرانسیسی الپس کے حوالے کیا گیا جہاں ۲۰۳۰ءکی سرمائی کھیلیں منعقدہوں گی۔

(ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button