آسٹریلیا (رپورٹس)

جماعت ہائے فجی میں جلسہ جات یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فجی کی جماعتوں میں یوم مصلح موعود کی مناسبت سے فروری ۲۰۲۶ء کے دوران مقامی سطح پر جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ بفضل اللہ تعالیٰ ان جلسہ جات میں احمدیوں کی کثیر تعداد کے علاوہ غیر از جماعت اور زیر تبلیغ احباب نے بھی شرکت کی۔ ان جلسہ جات کی رپورٹ قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

لمباسہ جماعت: ۲۱؍فروری کو افطاری و نماز مغرب کے بعد جلسہ منعقد ہوا۔ تلاوت، نظم، صدر صاحب جماعت کی تقریر، پیشگوئی مصلح موعود کی عبارت نیز مکرم سیف اللہ مجید صاحب (مبلغ سلسلہ) کی تقریر بعنوان ذکرالٰہی پیش ہوئی۔ دعا کے بعد نماز عشاء، تراویح اور طعام پیش کیا گیا۔ حاضری ۴۹؍رہی۔

صووا جماعت:مورخہ ۲۲؍فروری کو جلسہ نماز عصر کے بعد تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اورنظم سے شروع ہوا۔ بعدازاں مکرم خالد احمد صاحب صدر جماعت نے چند استقبالیہ جملے کہے۔ اس کے علاوہ تین تقاریر پیش کی گئیں۔ آخر پر خاکسار (امیر و مبلغ انچارج فجی) نے اختتامی تقریر میں پیشگوئی مصلح موعود کے حوالہ سے ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور دعا کروائی۔ حاضری ۸۷؍رہی۔ افطاری و طعام کا انتظام بھی تھا۔

تاوئیونی جماعت:۲۲؍فروری بروز اتوار مسجد بیت الجامع میں جلسہ منعقد ہوا۔ تلاوت، نظم اور دو تقاریر میں پیشگوئی مصلح موعود، اس کے مقاصد اور خلافت کے کارناموں پر روشنی ڈالی گئی۔ سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔ دعا کے بعد افطاری، نماز مغرب، درس القرآن، نماز عشاء، تراویح اور طعام کا انتظام ہوا۔ لجنہ اماءاللہ نے بھی علیحدہ پروگرام کیا۔ حاضری ۱۵؍رہی۔

احمدیہ مسلم پرائمری سکول لٹوکا: ۲۲؍فروری کو صبح ساڑھے آٹھ بجے تلاوت سے آغاز ہوا۔ نظم کے بعد مکرم اسد محمود صاحب مبلغ سلسلہ نے بچوں کو یوم مصلح موعود کی اہمیت انگریزی میں سمجھائی جس کا فجین ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ آخر پر بچوں میں شیرینی تقسیم کی گئی۔ حاضری ۴۸۶؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

ناندی جماعت: ۲۲؍فروری کو نماز عصر کے بعد جلسہ منعقد ہوا۔ تلاوت، نظم، مختلف تقاریر اور کلام حضرت مصلح موعودؓ پیش کیا گیا۔ مکرم اسد محمود صاحب نے پیشگوئی کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی اور دعا کروائی۔ افطاری، نماز مغرب، درس القرآن، نماز عشاء و تراویح اور طعام کا انتظام تھا۔ حاضری ۵۳؍رہی۔

لٹوکا جماعت: ۲۵؍فروری کو افطاری کے بعد نماز مغرب کے بعد جلسہ منعقد ہوا۔ تلاوت، نظم، پیشگوئی مصلح موعود پر مکرم اسد محمود صاحب کی تقریر پیش ہوئی۔ دعا کے بعد نمازیں، درس القرآن اور طعام کا انتظام تھا۔ حاضری ۲۱؍رہی۔

نسروانگا جماعت: ۲۷؍فروری کو افطاری و نماز مغرب کے بعد جلسہ منعقد ہوا۔ تلاوت، نظم، صدر صاحب جماعت کی تقریر، پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ اور مبلغ سلسلہ کی تقریر پیش ہوئی۔ دعا، نماز عشاء، تراویح اور طعام کے بعد اختتام ہوا۔ حاضری ۵۰؍رہی۔

مارو جماعت: ۲۸؍فروری کو نماز عصر کے بعد جلسہ منعقد ہوا۔ تلاوت، نظم، تقاریر (موضوعات:لائف آف حضرت مصلح موعودؓ، خداداد صلاحیتیں اور کارنامے) پیش کی گئیں۔ دعا کے بعد افطاری، نماز مغرب، کوئز پروگرام، نماز عشاء و تراویح اور طعام کا اہتمام ہوا۔ حاضری ۳۲؍رہی۔

ولودہ جماعت:یکم مارچ کو نماز عصر کے بعد جلسہ منعقد ہوا۔ تلاوت، نظم، صدر جماعت کی تقریر، حالات زندگی حضرت مصلح موعودؓ پر تقریر از مکرم خواجہ فیض احمد صاحب، ایک نظم اور مبلغ سلسلہ کی تقریر کے بعد دعا کروائی گئی۔ افطاری کے بعد نمازیں ہوئیں اور طعام پیش کیا گیا۔ حاضری ۳۱؍رہی۔

اللہ تعالیٰ ان تمام پروگرامز کے اغراض و مقاصد کو پورا کرنے اور حضرت مصلح موعودؓ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: نعیم احمد اقبال۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: گھانا کی اہنسن(Ahinisn) جیل کا دورہ

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button