جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی Siuntio کے میئر سے ملاقات اور لائبریری کا دورہ

الله تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۴؍فروری ۲۰۲۶ء کو جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد نے فن لینڈ کے شہر Siuntio کی میئرInka Tikkanen سے ملاقات کی اور Siuntio سٹی لائبریری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے لائبریری کے سربراہ Mr. Teemu Korpijärvi سے بھی ملاقات کی۔ وفد میں مبلغ انچارچ مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب اور خادم عبدالمنان صاحب شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کیا اور قیام امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور سوشل ویلفیئر کے میدان میں جماعت احمدیہ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عالمی سطح پر قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا جسے انہوں نے سراہا۔
ملاقات کے اختتام پر میئر صاحبہ اور لائبریری کے ہیڈ کو فنش ترجمے کے ساتھ قرآن کریم کا تحفہ پیش کیا گیا۔
الله تعالیٰ ہمیں اسلام احمدیت کا پیغام احسن رنگ میں پھیلانے کی توفیق بخشے۔ آمین




